میڈیا ذرائع مطابق لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے چھاپے کے دوران مکان کی چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا، کانسٹیبل کمال احمد کو سینے پر گولی لگی، زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے لاہور جنرل ہستپال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے کرائے داری ایکٹ کے معاملے پر ساجد نامی شخص کے گھر پر چھاپا مارا، چھاپے کے دوران پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ ساجد کے گھر کی چھت سے کسی نے فائر کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کمال احمد ماڈل ٹاؤن میں تعینات تھا جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز بھی جنرل ہسپتال پہنچے۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے کہا کہ ماڈل ٹاون سی بلاک 112 میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ ساجد کے گھر کریک ڈاؤن کیا گیا، کریک ڈاؤن کے دروان چھت سے فائر کیا گیا، انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور اہلکار کو شہید کرنے والے کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
پولیس نے فائرنگ کے الزام میں گھر کے مالک ساجد اور اس کے بیٹے مکرم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے چھاپے کے دوران مکان کی چھت سے فائرنگ اور اس کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی شہادت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے کرائے داری ایکٹ کے معاملے پر چھاپا مارا، چھاپے کے دوران ساجد نامی شخص کے گھرکی چھت سے کسی نے فائر کیا۔