کچھ روز قبل عاطف اسلم کا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کانسرٹ ہوا جس کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران کانسرٹ جب عاطف پرفارم کررہے ہوتے ہیں تو ان کے ہاتھ میں ایک پوسٹر دکھائی دیتا ہے جس پر ایک لڑکے نے لکھا تھا کہ میری منگیتر نے شادی کی تاریخ اس کانسرٹ میں شرکت کی وجہ سے آگے بڑھا دی۔
گلوکار جیسے ہی اس پوسٹر کی تحریر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں ویسے ہی ہال چیخوں سے گونج اٹھتا ہے۔
ساتھ ہی عاطف مداح کی طرف متوجہ ہوکر یہ بھی پوچھتے ہیں کہ منگنی ہوگئی تو اس کا کھانا کدھر ہے؟