پشاور میں ایک اور پولیس انسپکٹر شہید 

 پشاور: پشاور کے صدر سرکل تھانہ انقلاب کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر شہید ہوگیا۔

 سی سی پی او پشاور کے مطابق انسپکٹر سحر گل صبح اپنے بچوں کو سکول لے کر جا رہا تھا جہاں راستے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسپکٹر شہید ہوگیا جبکہ بچے خیریت سے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تھانہ انقلاب کی حدود میں پولیس پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

 وزیراعلیٰ نے واقعے میں پولیس انسپکٹر کی شہادت پر اظہار تعزیت اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 محمود خان کا کہنا تھا کہ حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، صوبے میں امن و امان کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور اس طرح کے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔