لانگ مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے 3اہلکار شہید، 100زخمی ہوئے

لاہور:پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کے دوران مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد میں پنجاب پولیس کے 3اہلکار شہید، 100زخمی ہوئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق  لاہور میں کانسٹیبل کمال احمد کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، جبکہ اٹک میں 2اہلکار مدثر عباس اور محمد جاوید ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بس الٹنے سے شہید ہوئے۔

 کانسٹیبل مدثر عباس کا تعلق فیصل آباد جبکہ محمدجاوید کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، لاہور میں 34، اٹک میں 48، سرگودھا میں 9اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے پولیس کی 11گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔