کراچی کے علاقے مچھی میانی کھارادر کےقریب فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ دانش قریشی کی لاش اسپتال پہنچا دی گئی، دانش قریشی کے قتل کی واردات ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ دانش نام سے ہوئی ہے،متوفی دانش قریشی تعمیرات کے شعبے سے وابستہ تھا۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ مچھی میانی مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔