اداکارہ نوشین شاہ کی مریم نواز پر شدید تنقید

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز پر کڑی تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ نوشین کی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں ںے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

نوشین نے اپنے بیان میں کہا کہ "مریم نواز بننا مزے کی بات ہے، اٹھو، اپنے شوہر کو نظر انداز کرو، اپنے والد کے غلاموں کے پروٹوکول میں جاؤ، فضولیات کہو، زور زور سے چیخ کر بے نظیر بننے کی کوشش کرو اور سوجاؤ۔

اداکارہ کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اس حوالے سے اداکارہ کو مختلف قسم کے رد عمل کا بھی سامنا ہے جس میں جہاں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے بیان پر ان کو تنقید کا نشانہ بنانے رہے ہیں تو وہیں اداکارہ کے اس بیان پر کئی لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مشی خان ودیگر بھی مریم نواز اور ریحام خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناچکی ہیں۔