پارٹی گرل کے نام سے مشہو ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر کی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں دنانیر نے بالی وڈ اداکار کارتک آریان کے ساتھ اپنی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
20 مئی کو کارتک آریان اور کیارا اڈوانی کی فلم 'بھول بھلیا 2' ریلیز ہوئی جس نے اب تک کامیابی کے کئی ریکارڈز توڑے ہیں تاہم فلم میں دنانیر کے وائرل کلپ کے ڈائیلاگ یعنی 'پارری ہورہی ہے' شامل کیے گئے۔
فلم کے ریلیز ہونے سے قبل 13 مئی کو جب اداکار کارتک آریان نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر فلم کا ٹیزر شیئر کیا تو دنانیر نے ان کی اسٹوری کا رپلائی دیا جس کا جواب کارتک نے گزشتہ روز دیا۔
دنانیر مبین، کارتک کے جواب پر خوشی سے پھولے نہ سمائیں اور انہوں نے اس چھوٹی سی گفتگو کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کردیا البتہ دنانیر نے اپنے پیغام اور کارتک کے جواب کو پوشیدہ رکھا۔
دنانیر نے اس اسٹوری پر مختصراً لکھا کہ بالی وڈ اداکار کے اس جواب سے ان کا دن اچھا ہوگیا۔
اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر لوگ تبصروں میں دنانیر سے اس گفتگو کے بارے میں جاننا چاہ رہے ہیں۔