ممبئی: بالی ووڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن اور جیا بچن آج اپنی شادی کی 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 1973 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑی امیتابھ اور جیا بچن آج ا پنی شادی کی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
دنیا بھر میں لاکھو ں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار کو ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہیں ۔ بِگ بی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نےٹوئٹ میں لکھا کہ ’’میں ان تمام محبتوں اورنیک خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کا اظہار جیا اور میری شادی کی سالگرہ پر کیا گیا، سب کو جواب دینا ناممکن ہو گا، اسی لیے اسے میرا شکریہ سمجھیں‘‘۔ امیتابھ اور جیا بچن کی نواسی نویا نندا نے بھی نانا نانی کو انسٹاگرام اسٹوری پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی شادی کی چند کلاسک تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔