بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ بھی پاکستانی میوزک کی دلدادہ

ابو ظہبی: بھارت کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی میوزک کی بہت بڑی مداح ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ابوظہبی میں ہونے والی آئیفاایوارڈ 2022 کی تقریب میں گلوکارہ نیہا ککڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے میوزک کو خوب سراہا ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ عاطف اسلم کے ساتھ گانا پسند کرتی ہیں۔

انسٹاگرام پرعلی بیگ نے ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ گلوکارہ سے عاطف اسلم سے متعلق سوال کررہے ہیں، جس کے جواب میں  گلوکارہ کہتی ہیں کہ’’ مجھے عاطف اسلم کے ساتھ گانا بہت زیادہ پسند ہے، درحقیقت پاکستان کے تمام گلوکاربہت زیادہ باصلاحیت ہیں، پاکستان میں جتنا ٹیلنٹ ہے اس کا کوئی توڑہی نہیں ہے‘‘۔
پاکستان میں اپنے مداحوں سے متعلق نیہاکا کہنا تھا کہ ’’میں پاکستانی میوزک کی فین ہوں اور وہاں کے لوگوں کا بہت شکریہ جو اتنا زیادہ مجھ سے پیار کرتے ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ عاطف اسلم بھارت میں کنسرٹس کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی فلموں کے لیے اپنی سُریلی آواز میں سُپر ہٹ گانے دے چکے ہیں اس کے علاوہ  وہ بھارت میں گائیکی کے مقابلے میں آشا بھوسلے، رونا لیلیٰ اورعابدہ پروین کے ہمراہ جج کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔