7۔1 ارب ڈالرز کا فراڈ کرنیوالا ملزم دبئی سے گرفتار

دبئی:ڈنمارک میں بڑے پیمانے پر ٹیکس فراڈ کرنے والے ملزم سنجے شاہ کو پولیس نے دبئی سے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دبئی پولیس نے بتایا کہ سنجے شاہ نے ڈنمارک میں 1.7 ارب ڈالرز کا ٹیکس فراڈ کیا، ملزم کی گرفتاری متحدہ عرب امارات اور ڈنمارک میں ملزمان کی حوالگی کے معاہدے کے بعد ہوئی۔

ڈنمارک کی وزارت انصاف کا  کہنا ہیکہ ملزم سنجے شاہ فراڈ کرنے کے بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا اور وہ 7 سال سے ڈینش عدالت کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق سنجے شاہ 52 سالہ برطانوی شہری ہے جسے جلد ڈنمارک حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔.

دبئی پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی