شمالی وزیرستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دو مختلف آپریشنز کیے جس کے نیتیجے میں7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیرستان میں حسن خیل میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں 5 اور شمالی وزیرستان کے آپریشنز میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے،مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔