فلاڈیلفیا میں مسلح افراد کی ہجوم پر فائرنگ، 3افراد ہلاک، 11زخمی

فلاڈیلفیا:امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ 

متعدد مسلح افراد کو ہجوم پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق متعدد مسلح افراد کو ہجوم پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے مقام سے 2 پستول قبضے میں لیے گئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلح افراد کی شناخت کر رہی ہے۔