'کبھی خوشی کبھی غم' کے چائلڈ اسٹار جبران خان کی 20 سال بعد واپسی

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘  کے چائلد اسٹار 20 سال بعد اپنی آنے والی فلم میں بطورِ ہیروڈیبیو کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2001 میں کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی بالی ووڈ کی مشہور فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ میں شاہ رخ اور کاجول کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے اداکار جبران خان 20 سال بعد  بالی ووڈ میں واپسی  کے لئے تیار ہیں۔

جبران خان  شاہد کپور کی مشہور فلم عشق وشق کے سیکوئل سے بالی ووڈ میں بطورِ ہیرو ڈیبیو کریں گے، فلم عشق وشق  میں اداکار شاہد کپور اور امریتا راؤ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم عشق وشق  میں اداکار شاہد کپور اور امریتا راؤ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ اب فلم کا سیکوئل تیاری کے مراحل میں ہے جس میں جبران خان بطور ہیرو دکھائی دیں گے، فلم کو آئندہ برس 2023 میں ریلیز کیا جائے گا۔

جبران خان ایک عرصے سے ماڈلنگ کر رہے تھے تاہم اب انہوں نے اپنے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے بطورِ ہیرو بالی ووڈ میں  انٹری دینے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن  میں لکھا کہ ‘خواب بھی سچ ہوتے ہیں’، ساتھ ہی اداکار نے فلم کے دوسرے اداکاروں کو بھی مینشن کیا۔

واضح رہے کہ فلم کی تیاریاں  شروع کر دی گئی ہیں جبکہ اسے آئندہ برس 2023 میں ریلیز کئے جانے کا  امکان ہے۔