عامر لیاقت 10 ہزار شادیاں کریں مجھے کیا، تصاویر شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان

اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت پر کی جانے والی تنقید سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مشی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت سمیت مسلم لیگ (ن) کی حامی اداکارہ عفت عمر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں میزبان نے مشی خان سے سوال کیا کہ انہیں عامر لیاقت کی شادیوں سے کیا مسئلہ ہے؟ اس کے جواب میں مشی خان کا کہنا تھا کہ مجھے عامر لیاقت کی شادیوں سے مسئلہ نہیں، وہ چاہیں تو 10 ہزار شادیاں کریں لیکن وہ جو شادی کے بعد اہلیہ کے ساتھ تصاویر اور ٹک ٹاک شیئر کرتے ہیں وہ نہ کریں ،کرنا بھی ہے تو اکیلے کریں ہمیں کیوں دکھاتے ہیں۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی ایک شخصیت تھی وہ ایک پائے کے میزبان تھے ، عالم تھے۔ دوران گفتگو  اداکارہ نے عامر لیاقت  کی نقل کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ میں باہر جارہا ہوں؟  تو کیا ہوا جائیں اب، آپ کو کس نے روکا ہے؟ مشی خان نے اپنی گفتگو میں اداکارہ عفت عمر کے عمران مخالف بیانات پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ نہیں کرتی لیکن میں کبھی بھی نواز شریف کے لیے ایسے بیان نہیں دے سکتی، عفت عمر نے عمران خان کو چول کہا،  پاگل کہا ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔