نیب تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور 

لاہور: نیب تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق نیب تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے منظور کی ہے۔ پلی بارگین 16 ارب روپے کی ہے۔

احتساب عدالت نے اسی ضمن میں متاثرہ خاتون کو تین سالوں میں رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے، متاثرہ خاتون نے احتساب عدالت میں پلی بارگین کی درخواست دے رکھی تھی۔

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیا ہے۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ملزمان مبینہ طور پر 25 ارب 10 کروڑ روپے لے کر ملک سے فرار ہوئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف دائر ریفرنس 10 ہزار سے زائد صفحات اور 12 فولڈرز پر مشتمل ہے۔