لندن:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو حکمران جماعت کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا ہے۔
برطانوی کمیٹی کے چیئرمین گراہم بریڈی نے کنزرویٹو جماعت کے ارکان کو لکھے جانے والے خط میں بتایا کہ“عدم اعتماد کے لئے ضروری 15 فی صد ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔
خط میں مزید بتایا گیا تھا کہ پیر 6 جون کو شام 6 بجے اور 8 بجے کے درمیان ووٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس کی فورا ًگنتی کر کے عدم اعتماد کا نتیجہ بتایا جائے گا۔
برطانوی وزیر اعظم بورس کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ایک ایسا موقع ہے کہ جس سے حکومت کو مہینوں کی غیر ضروری بحث ختم ہو سکے گی اور ہمیں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ“برطانوی وزیر اعظم ممبران پارلیمنٹ کے سامنے اپنا مدعا بیان کرنے کے اس موقع کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انہیں یہ یاد کروائیں گے کہ وہ برطانیہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے یکجا ہیں۔
برطانوی قوانین کے مطابق کم از کم 54 کنزرویٹو اراکین کے مطالبے پر ہی آئینی کمیٹی گراہم بریڈی کی سربراہی میں وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کارروائی شروع کر سکتی ہے۔