گرمی کی شدت میں اضافے سے سپر پاور امریکا میں بھی بجلی بحران کا خد شہ پیدا ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا ، ٹیکساس، رکنساس اور ایری زونا سمیت کئی امریکی ریاستوں میں بجلی بندش کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
بجلی بحران کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر امریکی صدر جوبائیڈن نے ہنگامی اقدام کیا ہے جس کے تحت جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں سے سولر پینل کی درآمد پر ٹیرف میں 2 سال کی چھوٹ دے دی ہے۔