حج کی سعادت حاصل کرنے والے بچوں کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

اسلام آباد: سعودی ہدایات کے مطابق ہر عمر کے  بچوں سمیت عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت کی ہدایات کے تحت ہر عمر کے  بچوں سمیت عازمین حج کیلئے کوروناویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

 سعودی منظور شدہ کورونا ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ منع  ہو گا۔

وزارت مذہبی امورنے تمام عازمینِ حج سے اپیل کی ہے کہ وہ روانگی سے قبل سعودی منظور شدہ ویکسین کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

منظور شدہ ویکسین کا ثبوت نہ ہونے کی صورت میں جہاز سے آف لوڈ کر دیا جائے گا۔