بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی کے تر جمان اور اہم پارٹی لیڈر کی طرف سے پیغمبر اسلا مؐ کی شان میں گستاخی کی خبر نے پوری دنیا میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اس سے قبل متحدہ عرب اما رات، سعودی عرب اور دیگر عرب ملکوں میں بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ حا صل تھا، امریکہ اور یو رپ میں بھارت کو جمہوری ملک سمجھا جاتا تھا رو س سے لیکر پو لینڈ تک کمیو نسٹ بلا ک کے مما لک بھارت کو سیکو لر ملک کا در جہ دیتے تھے پا کستان واحد ملک تھا جو بھارت میں انسا نی حقوق کی پا ما لی کاذکر کر تا تھا پا کستان نے اسلا می کا نفرنس کی تنظیم (OIC) اور اقوام متحدہ میں بھارت کے اندر انسا نی حقوق کی پا ما لی اور کشمیر ی مسلما نوں پر بھارتی فو ج کے مظا لم کا پورا ریکارڈ لے کر گیا تھا مگر کسی کے کا نوں پر جوں تک نہیں رینگتی تھی حکمران جماعت کے اہم لیڈر کی طرف سے ملک کے 19کروڑ مسلما نوں کی دل آزاری نے سب کی آنکھیں کھول دیں مسلمان آبادی بھارت کی کل آبادی کا 14فیصد بنتی ہے اپنے ملک کی 14فیصد آبادی کے ساتھ ساتھ بھارت کی حکمران جما عت کے سلوک نے دنیا بھر کے ایک ارب 90کروڑ مسلما نوں کی دل آزاری کی ہے اور یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔
اس واقعے نے ایک اہم موڑ پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے یہ ایسا وقت تھا جب بھارت اپنی سفارت کاری کے ذریعے امارت اسلامی افغانستا ن کی قیادت کو فریب دے کر قریبی تعلقات استوار کرنے پر آمادہ کرچکا تھا گزشتہ ما ہ بھارتی دفتر خار جہ کے جائنٹ سکر ٹری افغا نستا ن کا تفصیلی دورہ کر کے مختلف جگہوں پر انا ج، دیگر اشیائے خوراک اور امدادی سامان تقسیم کرنے کے علا وہ افغا نستان کے وزیر خارجہ ملا محمد امیر متقی سے متعد د ملا قا تیں کیں ان ملا قاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحا لی سمیت دوطرفہ امور پر تبا دلہ خیال ہوا۔
اس سے قبل دوحہ قطر میں بھارتی حکام اور افغا ن سفارت کا ر سہیل شا ہین کے درمیان کئی ملا قا تیں ہوئی تھیں اگر بھارت کی حکمران جماعت کی طرف سے پیغمبر اسلا م ؐ کی شان میں گستاخی کا دل شکن واقعہ رونما نہ ہو تا تو بھارت نہایت مکا ری کے ساتھ افغا نستان کی امارت اسلا می کو شیشے میں اتار کر اس اہم اسلا می ملک میں اپنے نا پا ک پنجے گاڑ چکا ہو تا لیکن بھارت کو یہ مو قع نہیں ملا اس واقعے کے بعد پا کستان،کویت، تر کی، بحرین، قطر، ایران اور دیگر اسلا می مما لک کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اوآئی سی نے اس کی مذمت کی ہے عالمی برادری نے بھی اس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے، گویا دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے امارت اسلا می افغا نستان کے ساتھ خفیہ سفارت کا ری کا بھانڈا بھی بیچ چوراہے کے پھوٹ چکا ہے۔