رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری میں دانیہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
دانیہ نے لکھا کہ 'اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے'۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین جمعرات 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے، ملازمین کے مطابق انہیں سینے میں تکلیف تھی لیکن انہوں نے ہسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔