دعا زہرا کیس میں پولیس نے 80سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا

کراچی: پولیس نے دعا زہرا کیس میں 80 سالہ خاتون کو بھی گرفتار کرلیا ، بزرگ خاتون عدالت پیشی پر رورو کربے گناہی کی دہائی دیتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کے اغوا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، کیس میں گرفتار خاتون سمیت 12ملزمان عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان میں 80 سالہ بزرگ خاتون فدا بی بی شامل ہیں جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں آصف ، مقبول احمد ،نذیر احمد ،محمد انیس ،اصغر ، جہانگیر ،محمد عمر ،قدیر ،محمد احمد ،غلام مصطفی،غلام نبی شامل ہیں۔

پاکستانی نظام انصاف کی غلیظ ترین تصویر ، دعاء زہراء کیس میں ظہیر کی طرف سے کئی افراد گرفتار ہیں جن میں یہ 80 برس کی بزرگ خاتون بھی شامل ہیں ڈوب مرنا چاہئیے ہمارے ججوں پولیس والوں کو اس کیس کو تماشا بنادیا ہے