ڈی آئی خان میں فائرنگ، "شیزا" نامی خواجہ سرا قتل

 ڈیرہ اسماعیل خان میں 20 سالہ خواجہ سرا شیزا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ سرا کی قتل شدہ لاش ان کے فلیٹ سے ملی۔

ذرائع کے مطابق ملزم مقتول خواجہ سرا شیزا کا قریبی دوست ہے جو کہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم  ڈی آیچ کیو ہسپتال میں ملازم ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔