کابل:افغان دارالحکومت میں ایک منی بس پر ہوئے بم حملے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت میں ایک منی بس پر ہوئے بم حملے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ہفتے کی شب کابل میں ہوئے اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔
گزشتہ برس اگست میں طالبان نے ملک کا انتظام سنبھال لیا تھا، جس کے بعد وقتی طور پر پرتشدد کارروائیوں میں کمی ہوئی تھی لیکن گزشتہ ماہ سے افغانستان بھر میں حملوں کی ایک نئی لہر دیکھی جا رہی ہے، جس میں سینکڑوں شہری مارے جا چکے ہیں۔