ریاض:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رواں حج سیزن کے دوران حج ٹور آپریٹرز کمپنیوں اور اداروں کے لیے رہائشی پیکجز کی قیمت میں مزید کمی کردی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج نے اس سال 1443 کے حج سیزن کے لیے اندرون ملک عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن گزشتہ روز بند کر دی
۔نظرثانی کے بعد رہائش گاہوں کے نئے نرخ جاری کیے گئے ہیں۔
منی ٹاورز پیکج کے لیے 13,943 ریال، مہمان نوازی کے پیکج 1 جدید سہولیات سے آراستہ خیموں میں فی کس 11,970 ریا پیکج 2 عام خیموں میں رہنے والے عازمین حج کے لیے 9,098 ریال رکھے گئے ہیں۔
منی میں رہائشی پیکج میں مکہ المکرمہ سے زمینی یا ہوائی نقل و حمل شامل نہیں ہے۔