واشنگٹن:امریکہ میں ہزاروں افراد نے گن کلچر کے خاتمے اور اس حوالے سے سخت قوانین کے حق میں مظاہرے کیے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں چار سو سے زائد ریلیاں نکالی گئیں، جن میں مظاہرین نے کہا کہ گن کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے۔
امریکہ میں عوامی مقامات پر شوٹنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن بھی اس حوالے سے تحفظات ظاہر کر چکے ہیں۔
تاہم ناقدین کے مطابق مضبوط گن لابی کی وجہ سے اس عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔