تہران: ایران کی میں خاتون سمیت 12 قیدیوں کو اجتماعی پھانسی دے دی گئی ہے۔
ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس ایچ ایچ آر نے بتایا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کی سرحدوں کے قریب صوبہ سیستان - بلوچستان میں زاہدان کی مرکزی جیل میں 11 مردوں اور عورت کو، جنہیں منشیات سے تعلق یا قتل کے الزام میں سزائیں دی گئی تھیں۔ پھانسی دے دی گئی ہے۔
بارہ میں سے 6 قیدیوں کو منشیات کے الزامات اور 6 کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
تنظیم کے مطابق، ملکی میڈیا نے ان پھانسیوں کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی اور نہ ہی ایران میں حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔