پشاور:سنٹرل جیل کے سامنے فائرنگ سے ایک شخص قتل

پشاور:سنٹرل جیل کے سامنے نامعلوم  مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا،جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع  کے مطابق مقتول کی شناخت عمران ولد شریف خان کے نام سے ہوئی جو کہ پشاور کے نواحی علاقےموسیٰ زئی کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے مقتول عمران موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جسے بعد میں پولیس اور ریسکیو کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا۔