جانی ڈیپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سابق اہلیہ امبر ہرڈ سے پیسے نہیں لیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورت کے مطابق جانی ڈیپ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ سابقہ اہلیہ، ایمبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کیس میں جیتے گئے 10.35 ملین امریکی ڈالر نہیں لیں گے۔
ان کے وکیل وکیل بینجمن چیو کا میڈیا کو بتانا ہے کہ جانی ڈیپ اپنے اس فیصلے پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔
وکیل بینجمن چیو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جانی ڈیپ کا اس مقدمے سے متعلق کہنا ہے کہ ’اُنہیں پیسوں سے کوئی غرض نہیں تھا، یہ مقدمہ سو فیصد اُن کی عزت اور وقار کی بحالی سے متعلق تھا‘۔
یاد رہے کہ جانی ڈیپ کا ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے جیوری نے مجموعی طور پر ایمبر ہرڈ کو ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ جانی ڈیپ کو صرف 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم امبر کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اتنی بڑی رقم نہیں دے سکتیں جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے پر ہالی ووڈ سپر اسٹار جانی ڈیپ کو مشورہ دیا تھا ’میری خواہش ہے کہ اب جانی ڈیپ، ایمبر ہرڈ کے تمام نقصانات کو معاف کرتے ہوئے ایک بیان دیں کہ جو کچھ ہوا اس کا مقصد پیسے نہیں تھے۔‘
تاہم جانی نے جمائما کا مشہور مانتے ہوئے پیسے لینے سے انکار کر دیا ہے اور سب کو واضح پیغام دیا ہے کہ انہیں پیسے سے غرض نہیں بلکہ جھوٹے الزامات سے خود کو بےگناہ ثابت کرنا تھا۔