مظفر گڑھ،ڈاکوؤں کی بچوں کے سامنے ماں کیساتھ اجتماعی زیادتی

مظفرگڑھ: مظفر گڑھ کے علاقے بٹی بھٹیاں میں ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے والدہ کو مبینہ طور  پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر طالب حسین نے کہا کہ 3 ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق  متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر کام کرتا ہے، خاتون کے شوہر کا بتانا ہے کہ4 ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر چوری کرنے آئے تھے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ایک ڈاکو نے مجھ سمیت 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا، دیگر 3 ڈاکوؤں نے بیوی کو  بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی سونے کی  بالیاں اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فارنزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور خاتون کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔