تہران:ایران میں ایروسپیس ڈویژن سے وابستہ مزید دو سائنسدان پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کی روپرٹس کے مطابق ایران انقلابی گارڈز کور کی ایرو اسپیس ڈویژن کے دو ارکان ڈیوٹی کے دوران دو مختلف واقعات میں جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایروسپیس ڈویژن سے وابستہ علی کمانی تہران کے قریب ایک پر اسرار کار حادثے میں ہلاک ہوئے۔
3 سالہ محمد عبدس کی ہلاکت جنوبی صوبے سمنان میں ہوئی تاہم انکی موت کی وجوہات سے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔