عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے نواحی شہر میں ایک ریسٹورینٹ میں سالگرہ کی تقریب منائی جارہی تھی جس کے دوران اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ دھوئیں کے باعث کئی افراد کا دم گھٹ گیا اور 8 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
سالگرہ ریسٹورینٹ کے انڈر گراؤنڈ ہال میں منائی جارہی تھی جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ امدادی کاموں کے دوران بھی عملے کو مشکلات کا سامنا رہا۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔