کراچی : سعودی سول ایوی ایشن (گاکا) نے 45سال سے کم عمر خواتین کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون سے سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
ا س سلسلے میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،45سال سے کم عمر عازمین خواتین کے ساتھ محرم لازمی قرار دے دیا گیا۔
سعودی ایوی ایشن گاکا نے متنبہ کیا ہے کہ تمام ائیر لائنز نئے ہدایت نامہ پر سختی سے عملدرآمد کریں کوتاہی برتنے والی ائیرلائن کو جرمانہ کے ساتھ سخت سزائیں دی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ قانون پر عمل نہ کرنے والے مسافروں کو فوری طور پر اگلی پرواز سے وطن واپس روانہ کردیا جائے گا۔