بھارتی فوج میں تنخواہوں، پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے نئے انقلابی منصوبے کا اعلان

بھارتی مسلح افواج میں بھرتیوں کیلئے نئے منصوبے کا اعلان

نئی دہلی:بھارت نے مسلح افواج میں تقرری کے ایک نئے انقلابی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ منصوبے سے بھارتی فوج میں تنخواہوں، پنشن ادائیگی پر خرچ ایک بڑی رقم کی بچت ہو گی۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اسے تاریخی قدم قرار دیا۔

بھارت نے دفاعی افواج میں تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں پر خرچ ہونے والی رقم میں کمی کرنے اور ضروری ہتھیاروں کے حصول کے لیے زیادہ فنڈ دستیاب کرانے کے مقصد سے مسلح افواج میں تقرری کے ایک نئے منصوبے اگنی پتھ کا اعلان کیا۔

 کابینہ نے اس منصوبے کی منظوری دی تھی اور اس پر فوری عمل درآمد شروع ہو گیا۔اس منصوبے سے بھارتی فوج میں تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی پر خرچ ہونے والی ایک بڑی رقم کی بچت ہو گی، جو گزشتہ چند برسوں سے بھارتی فوج کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی موجودگی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی طرف سے اگنی پتھ منصوبے کے اعلان کے موقع پر حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا، "دفاعی پالیسی میں یہ ایک اہم اصلاح ہے، یہ فورا  نافذ العمل ہو گیا ہے۔

 اس سے فوج کے تینوں شعبوں میں تقرری ہو گی اور اس اسکیم کے تحت مقرر کیے جانے والے فوجیوں کو اگنی ویرکہا جائے گا۔ خواتین بھی اگنی ویر بن سکتی ہیں۔