لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے اسٹار جونی ڈیپ کی سابق اہلیہ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اب بھی جونی سے سچے دل سے محبت کرتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق شوہر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے والی ایمبر ہرڈ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہماری ازدواجی زندگی ناکام رہی لیکن میں اب بھی پورے دل سے اپنے سابق شوہر سے محبت کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جونی ڈیپ کے ساتھ رشتے کے دوران میں نے کچھ خوفناک اور ذلت آمیز چیزیں کیں لیکن اس رشتے کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام بھی اٹھایا۔
اداکارہ نے کہا کہ ہماری ازدواجی زندگی بہت گہرائی سے ٹوٹی جس کے سبب کوششوں کے بوجود میں اسے بچا نہ سکی۔ ایمبر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ان سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن انہوں نے ہمیشہ سچ بولا ہے۔
یاد رہے کہ دو جون کو جونی ڈیپ بمقابلہ ایمبر ہرڈ ہتک عزت کے مقدمے میں 7 ہفتوں کے بمشکل ٹرائل کے بعد امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنایا اور حکم دیا کہ ایمبر ہرڈ جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔