میکسیکو سٹی:میکسیکو میں مسلح افراد کے پولیس پر حملے کے بعد جوابی فائرنگ میں 10 مشتبہ افراد ہلاک جبکہ چار زخی ہو گئے۔ آپریشن میں بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی میکسیکو میں مسلح افراد اور پولیس کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 4 مشتبہ افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں آپریشن کے بعد ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مشتبہ افراد نے گشت پر مامور اہل کاروں پر گولیاں چلا دیں۔
آپریشن کے دوران جائے وقوع سے بھاری اسلحہ کے علاوہ فوجی وردیاں اور بلٹ پروف جیکٹیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔