لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز شکر گڑھ میں روڈ حادثے میں زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شکر گڑھ کے علاقے بھجنہ میں دانیال عزیز کی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دانیال عزیز زخمی جبکہ ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق دانیال عزیز کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے ہیں جبکہ ان کا ایک بازو ٹوٹ گیا اور دوسرا بھی زخمی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دانیال عزیز خود گاڑی چلا رہے تھے،حادثے کی صورت میں ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق دانیال عزیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔