گجرات میں نہر اپر جہلم میں گاؤں سمبلی کے مقام پر ایک کار نہر میں گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق بد قسمت خاندان سرائے عالمگیر سے اپنے گاؤں کھوہار جا رہا تھا، شدید بارش کے باعث کار پھسل کر نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ٹیم نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کار اور لاشوں کو نہر سے باہرنکال لیا، پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔