کراچی: معروف ٹی وی اینکر اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے خلاف نازیبا ویڈیو وائرل کرنے پر کارروائی کی درخواست دائر کردی گئی۔
کراچی میں ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں سماجی تنظیم نے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے کو نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے پر کارروائی کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔
وکیل جمیل ورک ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی کا حکم دے۔
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے۔ معمولی تنازع پر اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہیے۔