کوئٹہ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نائب تحصیل دار جاں بحق

پولیس کےمطابق کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پولیس کا  کہنا ہےکہ جاں بحق شخص کی شناخت عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے جو قلعہ عبداللہ  کا نائب تحصیل دار ہے جب کہ مقتول  کوئٹہ کا رہائشی  ہے۔