گلگت: سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

گلگت: شاہراہ قراقرم پر ہنزہ سے آنے والی وین کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ حادثہ ہنزہ سےگلگت آتے ہوئے پیش آیا اور سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد  کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔