سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔
دارالحکومت انقرہ پہنچنے پر ترکیہ (سابق ترکی) کے صدر رجب طیب اردگان نے صدارتی محل میں ہونے والی ایک تقریب میں ان کا استقبال کیا۔
بعد ازاں صدر اردگان اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ صدر رجب طیب اردگان نے بھی سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر 28 تا 29 اپریل 2022 کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور جدّہ میں مختلف ملاقاتیں اور مذاکرات کیے تھے۔