پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جماعتِ اسلامی کے رہنما کے گھر پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دستی بم کے پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پشاور پولیس کے مطابق ملزمان نے دستی بم جماعتِ اسلامی کے ضلعی رہنماء حاجی نیاز کے گھر میں پھینکا ہے۔
بڈھ بیر میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گھر پر پھینکے جانے والے دستی بم کے پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔