کاٹلنگ، سکول وین اور رکشہ میں تصادم،3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کاٹلنگ:کاٹلنگ روڈ قاضی آباد سٹاف پر سکول وین اور تیز رفتار رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم میں 3افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ 

زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ 

تیز رفتار رکشہ مردان جارہاتھاکہ قاضی آباد سٹاپ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے سکول وین سے خوفناک تصادم ہوا۔

 حادثے کے نتیجے 3 افراد‘رکشہ ڈرائیور سلیم خان، محب اللہ سوات اور عابد کاٹلنگ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ 

زخمیوں میں زرین سکنہ مردان، بشیر سکنہ کاٹلنگ، مسما ۃ(ش)جمال گڑھی، مسماۃ (ب)جمال گڑھی، مسماۃ (ث)جمال گڑھی شامل ہیں۔

 اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو کی تین ایمبولینس اور میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔