راولپنڈی: 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس حراست میں موجود ملزم قاری محمد اکرام کو اسکے نامعلوم ساتھی پولیس حراست سے چھڑا کر فرار ہو گئے تھے،ملزم 10سالہ بچی کے ساتھی زیادتی اورقتل سمیت ڈکیتی اور دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا ۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ جس دوران ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اکرام اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔