جنوبی افریقہ، نائٹ کلب سے 20طلباء کی لاشیں برآمد
ایسٹ لندن:جنوبی افریقہ کے ایک نائٹ کلب میں 18 سے 20 سال کی عمر کے 20 طلبا کی لاشیں ملی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ایسٹ لندن کے سینری پارک میں واقع نائٹ کلب سے 20 نوجوان مردہ پائے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں میزوں کے نیچے، کرسی اور فرش پر پڑی ہوئی تھیں اور نوجوانوں کے جسم پر تشدد یا زخم کا کوئی نشان نہیں تھا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔