نوشہرہ میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل، سر اور دونوں ہاتھ، پاؤں جسم سے جُدا کردیئے گئے 

پشاور :خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ میں ایک شخص کو سابق دشمنی کی بناء پر بیدردی سے قتل کردیا گیا ہے.

ملزمان نے مقتول کا سر تن سے جدا کردیا جبکہ دونوں ہاتھ اور پاؤں بھی جسم سے الگ کردیئے سفاک ملزمان نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واقعہ کیخلاف مقتول کے ورثاء نے شدید احتجاج کیااور سر اور ہاتھ،پاؤں کٹی لاش کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے رکھ دیا اور پشاور شہر کی اہم شاہراؤں کو بلاک کردیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا 

پولیس رپورٹ کے مطابق 55 سالہ احسان اللہ ولد اسلم خان گاڑی میں جرگے کیلئے جارہاتھاکہ اس دوران مسلح ملزموں جان شیر ٗ لعل شیر ٗ رمضان علی اور عباس نے اسے غواء کرلیا اور وحشیانہ تشدد کے بعد اس کا سر تیز دار آلہ سے تن سے جدا کردیا جبکہ دونوں ہاتھ پاؤں بھی کاٹ دیئے۔ملزمان سر ساتھ لے گئے جبکہ دھڑ ویرانے میں پھینک دیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزموں نے علاقے میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات بھی کئے بعدازاں لواحقین بہیمانہ قتل کیخلاف مشتعل ہوگئے اور سربریدہ نعش خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے رکھ کر کئی گھنٹوں تک سڑکوں کو بلاک کئے رکھا۔

سڑکیں بلاک ہونے سے شہر بھر کی ٹریفک جام ہو کر رہ گئی۔ تاہم بعدازاں سر اور ہاتھ پاؤں ملنے اور پولیس کی ملزمان کو گرفتار کرنیکی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا 

دوسری طرف پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کردیئے ہیں۔  ملزمان کی جانب سے مقتول کا سر اور ہاتھ،پاؤں کاٹنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔