بوگوتا: براعظم جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں 49 قیدی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی شہر تلووآ کی ایک خطرناک جیل میں ہنگامہ، تشدد اور جھگڑے کے دوران 49 قیدی ہلاک ہوگئے۔
قیدیوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، راڈوں اور چاقوؤں کا آزادانہ استعمال کیا۔ کئی قیدیوں نے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے کی بھی کوشش کی۔
مڈ بھیڑ میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم کسی قیدی کو فرار ہونے نہ دیا گیا۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پیرا ملٹری فوج بھی بلوائی گئی تھی۔