پشاور میں کالج کے طالبعلم کی مبینہ خودکشی

پشاور میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طالبعلم کی جانب سے نجی ہاسٹل میں مبینہ خود کشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق طالب علم شاہد احمد کی لاش نجی ہاسٹل میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، متوفی بی ایس سیکنڈ شعبہ ریاضی کا طالبعلم تھا جس کا تعلق چترال سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فوری طور پر اس کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش اس کے آبائی علاقے منتقل کر دی گئی ہے۔

واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔