کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے دعا زہرا کو لاہور سے کراچی منتقل کرنے کے لیے پولیس کو اجازت دے دی۔
سندھ پولیس کی ٹیم دعا زہرا کو لانے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔عدالتی احکامات اور محکمہ داخلہ سندھ کی اجازت کے بعد ڈی ایس پی شوکت شاہانی کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کے لیے تمام قانونی راستے اختیار کیے جا رہے ہیں۔
لاہور کی متعلقہ پولیس اور اجازت کے بعد دعا زہرا کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔