زیر تعمیر مسجد میں ڈاکووں کی لوٹ مار

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میاں چوک کے قریب دو ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ڈاکو مسجد میں زیر تعمیر مسجد میں چندہ دینے کے بہانے داخل ہوئے اور گن پوائینٹ پر چندہ والا گلہ توڑ کر 40 ہزار سے زائد نقدی لوٹ لیے۔

بعدازاں مسجد کی انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا جس پر وہ موقع پر پہنچ گئی اور تحقیات شروع کردیں۔